بیدر،27/اکتوبر(ایس او نیوز/محمدامین نواز) بیدر شہر کا معروف تعلیمی ادارہ کیمبریج اسلامک ماڈل اسکول میں ایک روزہ فوڈ فیسٹول کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔کیمبریج اسلامک ماڈل اسکول کے طلباء وطالبات نے ہندوستان کے تمام ریاستوں روایتی لباس زیب تن کرکے وہاں کے روایتی کھانوں کی ڈش تیار کرکے ناظرین کے سامنے اس کا بہت بہتر اندازہ مُظاہرہ پیش کیا۔طلباء روایتی لباس اور کھانوں کے ساتھ وہاں کی لنگویج کا بھی استعمال کیا۔ناظرین نے بیدر شہر میں پہلی مرتبہ اس طرح عظیم الشان فوڈ فیسول کو دیکھ کر نہایت ہی مسرت کا اِظہار کیا۔خصوصی طورپر حیدرآباد (تلنگانہ) کے ساتھ ساتھ کرناٹک‘ گجرات‘ ہماچل پردیش‘اُڑیسہ‘ منی پور‘ بنگال‘ راجستھان‘ہریانہ‘کشمیر‘کیرلہ‘اُتر پردیش‘پنجاب‘تملناڈو‘اور آسام کے روایتی کھانوں کو نہایت عمدہ اور ذائقہ دار بناکر ناظرین کے سامنے اس کی وہاں کی روایت و اہمیت کو نہایت ہی اچھے انداز میں پیش کیا۔ اس فوڈ فیسٹول میں ایک خصوصی اسٹال اُن کھانوں اور پھلوں کی لگائی گئی تھی جس کو حضرت محمد ؐ نے کھایا اور جس کا قُرآن مجید میں ذکر آیا ہے‘ طلباء نے ان کھانوں اور پھلوں کو نہایت بہتر انداز میں قُرآن و حدیث کی روشنی پیش کرتے ہوئے ناظرین کو اسلامی معلومات فراہم کرتے دیکھے گئے۔اس کے علاوہ نرسری‘ایل کے جی‘یو کے جی کے طلباء و طالبات نے مُختلف پھلوں کے لباس پہن کر پھلوں کی اہمیت کو نہایت ہی ایکشن کے ساتھ پیش کرکے ناظرین کا دل موہ لیا۔اس فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیمبریج اسلامک ماڈل اسکول کے چیرمن جناب ایم اے جبار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔جناب ایم اے جبار نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا ہے۔ طلباء نے نہایت محنت اور دلچسپی کے ساتھ ہندوستان کی مُختلف ریاستوں کے راوایتی کھانوں تیار کیا اورروایتی لباس زیب تن کرکے ہاں کی زانوں پر عبور حاصل کیا۔بیدر شہر میں پہلی مرتبہ اس طرح کا عظیم الشان فوڈ فیسٹول ہوا ہے۔فوڈ فیسوٹل کے انعقاد ہمارا اہم مقصد ناظرین کو یہ پیغام دینا ہے کہ آج جو بازاروں اور دیگر دُکانوں پر جو کھانے تیار کرکے فروخت کئے جاتے ہیں ان سے صحت پر کافی اثر پڑتا ہے اور بہت سارے نقصانات ہوتے ہیں۔ہمیں ایسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔اس فوڈ فیسٹول کی خصو صیت یہ ہے کہ رہی کہ طلباء و طالبات نے روایتی کھانوں کے ساتھ روایتی لباس اور زبان کا استعمال بھی کیا جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔کیمبریج اسلامک ماڈل اسکول کی ہیڈ مسٹریس کے ساتھ تمام ٹیچرس نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کی۔ناظرین کی کثیر تعداد نے اس فوڈ فیسٹول میں شرکت کی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔